رحیم یار خان: دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے بعد دریا سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پر 35 افراد کو بچالیا گیا kiتھا