تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

عمران خان برطانیہ، امریکا، کینیڈا سے پاکستانی اداروں پر حملے کروارہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی برطانیہ، امریکا، کینیڈا سے پاکستانی اداروں اور چیف آف اسٹاف پر حملے کروا رہی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پربرس پڑے اور کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستانی اداروں کے خلاف گفتگو  پر برہم ہوگئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کینیڈا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہمارے ادارے اور اُس کےسربراہ کو جب گھسیٹا جائے گا تو یقینی رد عمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نفرت کا  پر چار  کرتے ہیں، انہوں نےمعاشرےمیں لکیریں کھینچیں، سمندر  پار پاکستانیوں کو بھی تقسیم کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر مغرب ہمیشہ دوہرے معیار کا شکار رہا ہے، مغربی ممالک کی فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور  روہنگیا میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر بھی نظر نہیں جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے پاکستان اور  پاکستانی اداروں پر تنقید کی ہے، ہم کینیڈا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،  ہم کینیڈا سمیت ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ہمارے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر مغربی دنیا تھوڑی توجہ دیتی تو فلسطین اور کشمیر کے مسئلے حل ہو چکے ہوتے لیکن جب مسلمانوں کا معاملہ آتا ہے تو عالمی ضمیر سویا ہوا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مغرب نے کشمیر اور فلسطین پر10 فیصد بھی توجہ دی ہوتی تو آج یہ مسائل حل ہو چکے ہوتے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 7  دہائیوں سے کینیڈا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں، کینیڈین وزیر اعظم مسلمانوں کیلئے اچھے جذبات رکھتے ہیں لیکن میرے پاس بھی تفصیلات ہیں کہ اس وقت کینیڈا کی اندرونی صورتحال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےکسی کی پگڑیاں نہیں اچھالی ہیں، ہم قومی اداروں کو کسی کےخلاف استعمال نہیں کریں گے، ڈھائی3 ماہ ہوگئے ہم نے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے کےاندر دراڑ ڈالی، اس ملک کو کئی دہائیاں پیچھے لے گئے ہیں، اوور سیز  پاکستانی ہمارا ثاثہ ہیں، وطن سے محبت کرتے ہیں لیکن عمران خان نے اوورسیز  پاکستانیوں کو  بھی تقسیم کرنے میں کردار ادا کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال لوٹ مار کے ساتھ ساتھ قوم کو تقسیم کیا اب ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، محبت کا پیامبر  بنیں اور مزید زہر نہ اگلیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »