تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ڈسکوز کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہو گئی، عوامی سماعت چئیرمین نیپرا جناب انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے

نیپرا علامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بنتا ہے، اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »