تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

امریکا اور برطانیہ کا روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سمیت چاروں ممالک یوکرین میں جاری روسی جارحیت پر ماسکو کے فنڈز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے چاروں ممالک نے روس کے سونے کی درآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ نے اس اقدام کو روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کے دل پر حملہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں روس کے سونے کی درآمد 15.4 بلین امریکی ڈالر رہی جب کہ اس صورتحال میں برطانیہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے پابندیوں سے بچنے کے لیے سونے کی درآمد اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

روس پرپابندی کا یہ فیصلہ جرمنی میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے دیگر جی سیون ممالک کو یہ تجویز دی کہ جرمنی، فرانس اور اٹلی کو بھی روس پرپابندیاں عائد کرنے میں شامل ہونا چاہیے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی سیون ممالک ایک ساتھ روسی سونے کی درآمد پر پابندی کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں پیوٹن کی حکومت اور اس کی فنڈنگ کو منجمد کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ اور اس کے اتحادی یہ کام کرنے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر حملے کےبعد سے امریکا، یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک ایک ہزار سے زائد روسی شخصیات اور کاروبار پرپابندیاں عائد کرچکے ہیں جب کہ برطانیہ کی جانب سے تازہ درآمدی پابندیاں روس کی 13.5 بلین یورو کی تجارت کو متاثر کریں گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »