تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سندھ: بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام چھپنے پر بعض وارڈز میں الیکشن ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بعض وارڈز میں بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے بیلٹ پیپرزپر امیدواروں کےنام غلط پرنٹ ہوئے جس وجہ سے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان کیٹیگری آف سیٹس پر دوبارہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پر غلط نام شائع ہونے کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔

غلط انتخابی نشان پر امیدواروں کا احتجاج

دوسری جانب نواب شاہ  میں پولنگ اسٹیشن نادرشاہ ڈسپنسری میں غلط انتخابی نشان پر امیدوار نے شدید احتجاج کیا۔

تحریک  لبیک کے امیدوار کاکہنا تھاکہ بیلٹ پیپرپر کرین کے انتخابی نشان کے بجائے ملکہ  کی تصویر چھاپی گئی ہے جب کہ نواب شاہ میں یونین  کونسل تین وارڈ تین میں آزاد  امیدوار نے غلط انتخابی نشان  چھپنے پر احتجاج کیا۔

آزاد  امیدوار نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر اس کا انتخابی نشان پنکھے کے بجائے تالا چھپا ہوا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر نے غلط انتخابی نشان والے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کو روک دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »