اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریسٹورینٹس پر فوڈ ڈیلیوری کیلئے وقت کی قید ختم کردی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب ریسٹورینٹس رات 10 بجے کے بعد بھی فوڈ ڈیلیوری سروس جاری رکھ سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے آؤٹ لیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔
خیال رہے کہ بجلی کی بچت کیلئے اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز اور ریسٹورینٹس وغیرہ جلدی بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔