تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹیل ملک کا اہم صنعتی ادارہ ہے

پاکستان اسٹیل ملک کا اہم صنعتی ادارہ ہے جو سابقہ ادوار میں کرپشن، بدانتظامی کی وجہ سے تباہ کردیا گیا اور ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کردیا گیا۔محمد حسین محنتی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )24 جون2022 امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملک کا اہم صنعتی ادارہ ہے جو سابقہ ادوار میں کرپشن، بدانتظامی کی وجہ سے تباہ کردیا گیا اور ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کردیا گیا، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اسٹیل کو روس اور مقامی ماہرین کے تعاون سے فوری بحال کیا جائے اور ہزاروں محنت کشوں کے روزگار کو بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفر خان اور نظام الدین شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے بھی وعدوں کے باوجود مل نہیں چلایا اور موجودہ حکمران بالخصوص بلاول بھٹو نے اسٹیل مل کے محنت کشوں سے بحالی کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کیا جائے تاکہ پاکستان اسٹیل کی بحالی سے روزگار میں اضافہ ہو، ساتھ ہی قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکے اور حکومت کی آمدنی میں بھی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں اضافہ ہوسکے، اس سلسلے میں روس کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جائے ساتھ ہی ای اوبی آئی کے پنشرز کو دی جانے والی پنشن میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »