تازہ ترین
پاکستان بزنس گروپ کا بجٹ پر مباحثہ،عمران خان اداروں پر تنقید کر کے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، بلاول بھٹوملک میں سونا مہنگا ہوگیاقومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دیدیکراچی ائیر پورٹ کے برقی زینوں کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیاآئندہ مالی سال کا فنانس بل: موبائل فون مزید مہنگے ہوگئےاساتذہ کی کمی کے باعث گیارہ ہزار اسکولوں کا بند ہونا شرمناک عمل ہے۔ محمدعظیم صدیقیروپےکی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیاکراچی میں سی این جی تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلانذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاطویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلبشہباز اور بلاول اہم ملاقات، داخلی و خارجہ معاملات پر تفصیلی بات چیتخیبرپختونخوا: نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادیکراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہبجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ، کراچی میں 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، ہنگامے، فائرنگ، لاٹھی چارج، خاتون جاں بحقکراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکانایف بی آر: رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس کی وصولیکراچی:بجلی بندش کےخلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور پتھراوآئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر ملیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریفپاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

کوئی کتنا با اثر ہو انتخابات کے دوران امن وامان خراب نہیں کرنے دینگے:چیف الیکشن کمشنر

لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو کل طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہے۔لاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں پر تشدد واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔۔۔سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں۔ واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا جھگڑے کے بعد بلاتفریق کارروائی کی اور گرفتاریاں کیں۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی،، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

سوا گھنٹے بعد جب پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل کمیشن میں پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کو کل پیش ہونے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت کل صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »