تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 0.57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 0.57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی طرز  پر  سرکاری پاور پلانٹس کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ بھی کیا گیا، آئی پی پیز کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 96 ارب 13 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

ای سی سی کے مطابق حویلی بہادر شاہ اور  بلوکی پاور سمیت تین پاور پلانٹس کیلئے 17 ارب روپے کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیلئے 36 ارب 94 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت شہداء کے خاندانوں کو ادائیگی کیلئے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

اعلامیے کے مطابق منسٹر انکلیو اسلام آباد کی تزئین و مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی سمری مسترد کردی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سمری مسترد کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ حکومت 2018 سے 2021 کے دوران پہلے ہی 14 کروڑ سے زیادہ تزئین و مرمت پر خرچ کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ صوبوں میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 6 ارب 13 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی  جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی مستقل آباد کاری کیلئے 3 ارب سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

وزارت داخلہ کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے، این سی او سی کی تشہیری مہم کیلئے 4 کروڑ  اور  کابینہ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ  58  لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

وزارت خارجہ کیلئے 3 ارب 75 کروڑ، آئی ٹی کیلئے 38 کروڑ ، وزارت ریلوے کیلئے بھی 5 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دی گئی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »