تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آئی ایم ایف ایک ظالم ادارہ اورحکمراں ان کے غلام بنے ہوئے ہیں،

جن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو یرغمال اورملک کو کنگال بناﺅ۔مہنگائی سمیت عوام کے مسائل اسلامی نظام اوردیانتدارقیادت ہی حل کرسکتی ہے۔
26جون کو سندھ میں فری اینڈ فیئرانتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔کراچی کے حالیہ ضمنی انتخابات پرتشدد واور بے ضابطگیوں کی فافن رپورٹ تشویش ناک ہے،محمد حسین محنتی
کراچی( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایک ظالم ادارہ اورحکمراں ان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔جن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو یرغمال اورملک کو کنگال بناﺅ۔مہنگائی سمیت عوام کے مسائل اسلامی نظام اوردیانتدارقیادت ہی حل کرسکتی ہے۔26جون کو سندھ میں فری اینڈ فیئرانتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔کراچی کے حالیہ ضمنی انتخابات پرتشدد واور بے ضابطگیوں کی فافن رپورٹ تشویش ناک ہے۔پیپلزپارٹی اگراپنے آپ کو جمہوری پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو اسے مخالفین کے فارم رد،جھوٹے مقدمات اورحراساں کرنے کی بجائے بلدیاتی انتخابات میں جمہوری انداز میں مقابلہ کرنا چاہئے۔حکومتی تبدیلی ،آئی ایم ایف کی مکمل غلامی اختیارکرتے ہوئے عوام پرمہنگائی کے بم برسانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے سے ثابت ہوگیا چہروں نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی عوام سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپورمیں ضلعی ذمے داران اوربلدیاتی امیدواروں کے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا۔امیرضلع ثناءاللہ جونیجو،عبدالحلیم آرائین،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگرمقامی ذمے داران بھی اس موقع پرساتھ موجود تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ ملکی دولت کی لوٹ مار وکرپشن کرنے والی قیادت اپنی تجوریاں تو بھر سکتی ہے مگرملک وقوم کی صحیح خدمت نہیں کرسکتی۔دریں اثناءصوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کی قیادت میں یونین کونسل07 خانپورجونیجو کے تحت ایک بھرپور ریلی نکالی گئیں جس میں ترازوکے نشان پر مہرلگاکرجماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کوکامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔یوسی چیرمین کے امیدوارثناءاللہ جونیجو ودیگر رہنماوں نے بھی اس موقع پر ریلی سے خطاب کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »