کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 اور جمعرات کو پارہ37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ دو سے تین روز میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد رہ سکتا ہے جب کہ شہر میں شمال مغرب یا جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔