الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر اور فنانشل ایکسپرٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ خاور ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست گزار کے فنانشل ایکسپرٹ ارسلان وردک نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ یہ کیس 2014ء میں شروع ہوا تھا جس کا آج فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کب سنایا جائے گا۔