روس چین کو سب سے زیادہ تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا، یوکرین جنگ کے بعد روس پر لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کے بعد سے روس، چین کو سستے داموں سب سے زیادہ خام تیل بیچ رہا ہے۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس مئی تک روس سے خام تیل کی چینی درآمدات میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 8 اعشاریہ چار دو ملین ٹن تیل برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد سعودی عرب کی بجائے روس، چین کو آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
چینی جنرل ایڈمنِسٹریشن آف کسٹمز کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ 8.42 ملین ٹن تیل برآمد کیا گیا تھا، جبکہ چین نے سعودی عرب سے 7.82 ملین ٹن خام تیل خریدا۔
بی بی سی کی گلوبل ٹریڈ کارسپانڈینٹ، دھارشینی کا کہنا ہے کہ صرف چین نے ہی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے بلکہ انڈیا نے بھی روسی تیل کی خرید میں اضافہ کر دیا ہے۔