کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،بجلی کی عدم فراہمی پر خداداد چورنگی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین نے ٹائر جلا کر شاہراہ قائدین بند کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،کراچی شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پرمنحصر ہے۔