تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان بزنس گروپ کے بانی صدر فراز الرحمان نے کہا ہے کہ

جب تک ہم معیشت کا ڈھانچہ نہیں بدلتے اور خساروں میں کمی نہیں لاتے ہم آئی ایم ایف کے چکر میں پھنسے رہیں گے،ملک تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے مگر اب بھی اہم اقتصادی فیصلے سیاسی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں جو حیران کن ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں فراز الرحمان نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں محصولات اور اخراجات سمیت کئی معاملات واضح نہیں ہیں، بجٹ میں معاشی خامیوں کو دور کرنے اور اصلاحات روشناس کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے بلکہ اس کا سارا فوکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے پر ہے۔انہوں نے بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اثر ٹرانسپورٹ، زراعت اور کاروبار پر ہو گا اور مجموعی طور پر مہنگائی میں 30 فیصد اضافہ ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ  غریب طبقات کو مہنگائی اور مالی مدد دینے کیلئے حکومتوں کو اپنے وسائل اور آمدنی میں اضافہ کرنا چاہئے۔انہوں نے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ میں لگایا گیا پراپرٹی ٹیکس واپس لیا جائے۔  فراز الرحمان نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنسٹرکشن سیکٹر میں سرمایاکاری کرتی ہے، مجوزہ اقدام ملک میں ڈالر بھیجنے والوں پر ٹیکس لگانے کے مترادف ہے، ملک میں بیرونی سرمایاکاری لانے اور انوسٹرز کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پراپرٹی ٹیکس پر نظرثانی کی جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »