کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے تھانہ سائٹ میں ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ شبیرقریشی نے ان سے دست درازی کی ہے ، -خاتون کا کہنا ہےکہ شبیرقریشی نے انھیں نوکری کا جھانسا دیا۔