تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کراچی: کالعدم TTP کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

انسدادِ دہشت گردی کے لیے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تعینات سی ٹی ڈی و پاکستان رینجرز کی مشترکہ خصوصی ٹیم نے ضلع غربی میں تھانہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی مخبر کی اطلاع پر انجام دی گئی جس کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان کے مطلوب دہشت گرد محمد الیاس ولد خیال محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے صفحہ نمبر 51 پر انتہائی مطلوب تھا، جو ملزم قاری شاکر اللّٰہ کا قریبی ساتھی ہے۔


مذکورہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سعودی عرب میں روپوشی بھی اختیار کی تھی۔

ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2013ء میں شیر احمد خان نامی شخص کو سائٹ اے کی حدود میں قتل کیا تھا۔

ملزم نے 2012ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے خلیفہ منصور گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ملزم سے دیگر کیسز میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کے حوالے سے متعلقہ تھانوں سے تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »