صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک ٹھٹھ پریس کلب کے صدر اقبال جاکھرو اور دیگر عہدیداروں کے حوالے کیا ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر اطلاعات سلیم خان نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ،صوبائی حکومت مختلف پریس کلبز اور صحافیوں کی تنظیموں کو گرانٹ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرسکیں ،ٹھٹھ پریس کلب کے صدر اقبال جاکھرو اور دیگر عہدیداروں نے 10 لاکھ روپے گرانٹ کی فراہمی پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا
