تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی نےجواب جمع کرادیا، الزامات بے بنیاد قرار

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب ایف آئی اے کو جمع کرا دیا جس میں انہوں نے خود پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مونس الٰہی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دوسری بار ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور ایک صفحے پر مشتمل تحریری جواب جمع کرایا۔

اپنے جواب میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ نواز بھٹی اور مظہر عباس کو نہیں جانتے،  حلفیہ کہتے ہیں کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں، ایف آئی آر میں الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں، شوگر ملز میں قانون کے مطابق حصہ ڈالا  اور ریٹرنز بھی جمع کرائے۔

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو 39 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ سے آپ اور خاندان کے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔

مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ محمد خان بھٹی، نواز بھٹی اور مظہر عباس سے آپ کا کیا تعلق ہے، محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد بھٹی اور کزن نواز بھٹی سے کیا تعلق ہے، نواز بھٹی کی تاریخ پیدائش کو جعلسازی سے تبدیل کرکے سرکاری نوکری دی گئی، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے ذریعے نواز اور مظہر عباس نے ملز میں 72 کروڑ روپے بڑھائے، نواز بھٹی اور مظہر عباس کے 35 اکاؤنٹس میں 24 ارب کا ٹرن اوور ہوا۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز پر پابندی لگنے سے فوری پہلے شوگر ملز کو لائسنس ملا، کیا اس معاملے میں اُس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اثرورسوخ سے آگاہ ہیں؟ شوگر ملز میں اپنے 83 اعشاریہ 34 فیصد حصے میں پیسوں کے ذرائع سے بھی آگاہ کریں۔

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »