تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان ویٹرنز کلب نے یکسر ماسٹرز ویٹرنز ہاکی سیریز 1-0 سے جیت لی،

عمان ویٹرنز اور پاکستان کے درمیان تیسرا میچ 1-1 گول سے برابر رہا،

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کلب کے فارورڈ اولمپئین سید سمیر حسین سیریز میں تین گول اسکور کرکے سیریز کے ٹاپ اسکورر کیساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے، عمان کے گول کیپر عاصم دائود کو شاندار کھیل پیش کرنے پر سیریز کے بہترین گول کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا. اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بطور مہمان خصوصی اولمپئین اصلاح الدین، کے ایچ اے کے صدر جنید علی شاہ، یکسر کیمیکلز گروپ کے سی ای او محمد یوسف اور دیگر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دلچسپ اور سنسنی مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے کھیل کے 38 ویں منٹ میں اولمپئین قمر ابراھیم کے پاس پر اولمپئین سمیر حسین نے خوبصورت کنکشن کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچاکر پاکستان کو ایک گول کی سبقت دلادی تاہم اسکے بعد پاکستان نے گول کرنے کے متعدد سنہری مواقع ضائع کئے تاہم دوسری جانب عمان کی ٹیم بھی مسلسل حملے کرتی رہی جس کے نتیجے میں انکی ٹیم میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل 59 ویں منٹ میں پینالٹی اسٹروک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس پر انکے سینٹر ہاف حسام شمبے نے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا. آخری میچ کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے سیریز کی فاتح ٹیم پاکستان ویٹرنز کلب کے کپتان اولمپئین کامران اشرف کو وننگ ٹرافی جبکہ عمان کے کپتان کو رنرزاپ ٹرافی انعام میں دی، مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈ دیں، اس موقع پر یکسر کیمیکلز گروپ کے سی ای او محمد یوسف، سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد، شعیب محمد، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید جنید علی شاہ، سیکریٹری حیدر حسین، اسماء علی شاہ، اولمپئین حسن سردار، اولمپئین ایاز محمود، اولمپئین افتخار سید، محفوظ الحق اور دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے..

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »