تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی اور سندھ حکومت کا تعلیمی اصلاحات کیلئے عوامی بیداری منصوبے کی کامیابی پر جشن

کراچی: امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ ) اور سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی (ایس ای ایل ڈی) کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں یو ایس ایڈ کے سندھ میں تعلیمی اصلاحات کیلئے عوامی بیداری کے پروگرام (ایس سی ایم پی) کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، یہ پروگرام 9 سالوں کے بعد کامیابیوں کساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔
یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے سندھ و بلوچستان اینڈریو ریبولڈ اور سندھ کے سیکریٹری برائے تعلیم غلام اکبر لغاری تقریب کے خصوصی مہمان تھے۔
تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اینڈریو ریبولڈ نے کہا کہ “سندھ حکومت کیساتھ شراکتداری کے نتیجے میں صوبے میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی تعلیم تک رسائی یو ایس ایڈ کیلئے باعث فخر ہے۔ اسکولوں میں بچوں کی سالانہ حاضری بڑہانے کیلئے مقامی آبادی، خصوصی طور پر بچیوں کی والدین سے براہ راست بات چیت اپنی نوعیت کا ایک پیچیدہ و سنجیدہ معاملہ تھا۔ صوبہ سندھ میں تقریباً 20 ہزار بچیوں کو اسکول تک رسائی دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس سے پہلے 13 ہزار سے زائد بچیاں اسکول چھوڑ چکی تھیں۔ آنے والے سالوں میں سندھ کمیونٹی موبلائیزیشن پرگرام کے مثبت نتائج محسوس کیئے جائیں گے۔”
ایس سی ایم پی، یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے جاری سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کا کلیدی منصوبہ ہے ، جس کے تحت 106 جدید خطوط پر استوار اسکولوں کے قیام کیساتھ طلباء کی حاضری بڑھانے میں کامیابی ملی ہے۔ ایس سی ایم پی نے پبلک اسکول کے عملے سے مذاکرات کیلئے مقامی لوگوں کیساتھ بھی کام کیا، تاکہ اسکول کے نظام کو بااعتماد، سازگار اور مضبوط بنایا جائے۔ بات چیت کے اس عمل نے صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ طلباء کی حاضری اور اسکولوں میں واپسی میں اضافہ کیلئے غیرمعمولی اور رہنما کردار ادا کیا۔ ایس سی ایم پی کی جانب سے پبلک اسکول کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ایس ای ایل ڈی کیساتھ ملکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تک رسائی بڑھانے کے حوالے سے کامیابی سے کام کیا، جس کے نتیجے میں بہتر تعلیمی نتائج حاصل ہوئے۔
سندھ کے سیکریٹری برائے تعلیم غلام اکبر لغاری نے یو ایس ایڈ کے مالی معاونت اور تعلیم کے شعبے میں امریکی حکومت کی دیرینہ مدد کوسراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈونر ایجنسیوں کے نمائندگان اور متعلقہ اضلاع سے آنے والے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اس کے علاوہ بچوں کے والدین، اساتذہ اور مختلف آبادیوں کے عمائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »