تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

60 سے 80 ہزار ماہانہ کماتا ہوں، ظہیر کا دعا کے ہمراہ پہلا انٹرویو

کراچی سے لاپتا ہونے والی اور  بعد ازاں  پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور  ان کے شوہر  ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو  منظر عام آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے  ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں  آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں۔

شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور  ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا دکھایا اور بتایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور  ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔

ظہیر کا  مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہم ’پب جی‘ پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن اس کے بعد  دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »