تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور

کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ آج 5 حج پروازوں سے 1500 سے زائد عازمینِ حج مدینہ پہنچائے جائیں گے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عازمینِ حج کو مدینہ میں 8 روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے، حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، مدینہ ایئر پورٹ پر مذہبی امور کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کررہا ہے، جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16جون کو اترے گی۔


ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت سعودی ایئر پورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہیں۔

مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پولیس، 1122 اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں، شعبہ گمشدگی، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ، مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر اسٹاف کے ذمے ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »