تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پولیس سرجن کو عامر لیاقت کی میت کے معائنے کا حکم

معروف مذہبی اسکالر اور ایم این اے عامر لیاقت کی تدفین اور نماز جنازہ کا معاملہ پھر الجھ گیا، عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس سرجن کی رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

وکیل اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا بیرونی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ چھیپا سرد خانے پہنچ گئی ہیں، جبکہ مجسٹریٹ نوکر عباس بھی چھیپا سرد خانے پہنچے ہیں۔

نماز جنازہ سے متعلق جلد بتائیں گے، سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات پر عامر لیاقت کی نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی ہے، ان کی نماز جنازہ سے متعلق جلد بتادیا جائے گا۔

دوسری جانب عبد اللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں واقع مسجد میں نماز جمعہ ادا کر دی گئی ہے، امام مسجد نے نماز جعمہ کے بعد عامر لیاقت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

عامر لیاقت کے نماز جنازہ کے لیے کئی افراد مزار کے احاطے میں موجود تھے، جبکہ نماز جنازہ کے لیے عامر لیاقت کی میت کا انتظار کیا جاتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی انکوائری کیلئے درخواست دائر کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 176 کے تحت مجسٹریٹ موت کی وجوہات جاننے کی انکوئری کا حکم دے سکتا ہے۔

ایس ایس پی،ایس ایچ او اور عامر لیاقت کے دونوں بچے اور سابقہ اہلیہ جج کے چیمبر میں موجود ایک ساتھ موجود تھے۔

بیٹے احمد اور بیٹی دعا کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا، ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ بھی سٹی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ چھیپا سرد خانے میں تاحال عامر لیاقت کی میت کو غسل نہیں دیا گیا ہے، عامر لیاقت کے ممکنہ پوسٹ مارٹم کی وجہ سے غسل اور کفن پہنانا روکا ہوا ہے۔

پولیس نے ورثا کو میت سپرد کرنے سے منع کردیا ہے جس کے بعد عامر لیاقت مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز جمعہ ممکن نہیں رہی۔

ورثا نے دوپہر 2 بجے نماز جمعہ کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا، عدالت سے اجازت مل بھی گئی تو بھی غسل اور تکفین اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، ممکنہ طور پر ورثا نماز جنازہ کے نئے وقت کا اعلان کریں گے۔

کراچی پولیس نے میت کی تدفین کو عدالت کی اجازت سے مشروط کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر دفعہ 174کی کارروائی کے بغیر لاش حوالے نہیں ہوتی۔

 عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور میت وصول کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق بچوں نے تدفین سے پہلے پوسٹ مارٹم پر رضامندی ظاہر کی تھی، بچوں نے کسی اختلاف کی صورت میں عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ کو بھی راضی کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایم این اے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

پولیس کی جانب سے سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بریگیڈ تھانے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے سپرد نہ کی جائے۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »