ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
سینئر سیاسی و سماجی رہنما اور کاروباری شخصیت کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات ہونے ترکیہ(ترکی) کے نئے کونسل جنرل سیمل سانگو سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان کامران ٹیسوری نے نئے کونسل جنرل کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی، گفتگو کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام سے جڑیں ہیں، عوام پاکستان کے لئے ترکی کے اقدامات اور ہر مشکل میں پاکستان کے کھڑے رہنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ترکیہ کے تاجروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں