سعودی عرب نے مسجد نبوی میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3سال قید اور10ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔
سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ اس نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہو گئی۔
محمد طاہر30 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نعرے بازی پر ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔