تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2700 ارب روپے سے زائد ہوگا

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2700 ارب روپےسے زائد ہوگا جس  میں غیر ترقیاتی اور جاری اخراجات کی مد میں 1700 ارب جب کہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 650 ارب روپےکے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کےبنیادی خدوخال جیو نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہوگا، تعلیم کی مد میں 415 ارب کےفنڈز مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔

صحت کے لیے 300کروڑ روپے، پنجاب پولیس کے لیے 150ارب ، ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے 37 کروڑ روپے، عوامی ریلیف پیکج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ارب 31 کروڑ اور شعبہ زراعت کے لیے 38 ارب روپےکےغیرترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ خزانہ پنجاب کا پہلا بجٹ مسودہ ایوان وزیراعلیٰ نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد دوسرا مسودہ ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا، اس مسودے کے مطابق پنجاب کو وفاق سے واجب الادا رقوم کی مد میں 120 ارب روپے موصول ہونا ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »