کراچی( چیف رپورٹر) ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے بدنام زمانہ انجنیئر سندر مل دودانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے بدنام زمانہ کرپٹ ایگزیکیٹو انجنیئر مشینری مینٹیننس ڈویزن خیر پور ایٹ شکارپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے سندر مل دودانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کرپشن کرنے کی وجہ سے ان کو عہدے ہٹا دیا گیا مشینری مینٹیننس سب ڈویزن خیرپور ایٹ شکارپور اصل میں پانچ اضلاع پر مشتمل ہے اور اس کا اصل کام مشینری مینٹیننس نہیں بلکہ روڈ بنانا ہے پراونشنل ہائے وے کی سالیانہ اربوں کی بجٹ ہے ذرائع کہتے ہیں کے سندر مل دودانی جو کرپٹ ترین انجنیئر ہے اور رشوت دیکر پوسٹ کرواتا رہتا ہے ایگزیکیٹو انجنیئر مشینری مینٹیننس کی اہم ترین پوسٹ پر رہتے ہوئے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سندر مل دودانی میں نیب بھی ہاتھ ڈالنے والی ہے جس وجہ سے ان کو عہدے ہٹا کر سائیڈ کہا گیا ہے سندر مل دودانی کی جہاں بھی پوسٹنگ رہی ہے وہاں رکارڈ کرپشن کی گئی ان خلاف شفاف تحقیقات کی گئی تو سرکاری خزانی کی لوٹ مار کے بڑے ثبوت سامنے آ سکتے ہیں