تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ 2023 میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم ہوجاۓ گی

وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ای کے سی او کو بلایا تھا ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور فرنس آٸل سے بجلی مہنگی بنتی ہے نو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا بتایا گیا ہے

اگر کسی کے پاس شواہد ہیں کہ کے ای فرنس آٸل استعمال نہیں کرتی تو ثبوت دیں ہم کارواٸ کریں گے یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہی امتیاز شیخ  نے کہا کہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کا مسلہ مستقل نہیں ہے بلکہ عارضی ہے اور اس پر تاجر برادی سے مشاورت سے فیصلہ کریں گے موجودہ حکومت باہمی حکمت عملی کے زریعے مساٸل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کی زمہ داری سابق حکومت پر عاٸد ہوتی ہے لوڈ شیڈنگ پر نااہل سابق وزراء کی تنقید انہی کی حکومت کا تحفہ ہے موجودہ حکومت ملک کو جلد توانائی بحران سے نکال لے گی امتیاز شیخ نے کہا کہ شیخ رشید کے گذشتہ روز کے بیان سے بھی واضح ہوتا ہے کہ عمران خان مساٸل کی بارودی سرنگیں بچھا کر گۓ ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا واحد حل صرف سندھ کے پاس ہے اور یہ بات ہم نے سابق حکمرانوں پر بھی واضع کردی تھی مگر سندھ دشمنی میں ہماری بات پر دھیان نہیں دیا گیا امتیاز شیخ نے بتایا کہ کوٸلے سے چلنے والے 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھر اس سال فعال ہوجاٸیں گے انہوں نے کہا کہ 1320 میگاواٹ کا شنگھاٸ الیکٹرک کا پاور پلانٹ بھی بہت جلد کام شروع کردے گا انہوں نے کہا کہ سندھ سب سے سستی بجلی فراہم کررہا ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ کوٸلے سے گیس،ڈیزل اور فرٹیلاٸزر بنانے کے منصوبوں کو سی پیک کے تحت آگے بڑھایا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سی این جی اور ایل این جی پر چلتے ہوۓ معاہدے ختم کیے ہیں 175 ملین ٹن کا کوٸلہ سندھ میں پڑا ہوا ہے 620 میگاواٹ کے پلانٹ کوٸلے سے لگا چکے ہیں مذید بھی لگا رہے ہیں ریلوے لاٸن کا منصوبہ التواء کا شکار ہے وفاقی وزیر توانائی سے بات ہوٸ ہے امید ہے تمام منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جاۓ گا انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کے دور میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کے منصوبوں کو مسترد کردیا گیا تھا ان منصوبوں کو وفاق کے سامنے دوبارہ اٹھا رہے ہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی اور گیس کے وفاقی اداروں میں صوبوں کو نماٸندگی دی جاۓ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کے بعد عمران خان زہنی مریض بن چکے ہیں ہمارے پاس حیدرآباد میں اچھا اہسپتال ہے ان کا بہترین علاج کیا جاۓ گا

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »