کراچی : معروف رہنما صنعت و تجارت، چیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے وفد کے ہمراہ قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقات، وحید پنوانی، فواد شیخ ، وہاب ایدھی ، ممبران کو کمیٹی پاکستان بزنس گروپ، ناصر شیخ وائس چیئرمین بھی ہمراہ ہیں۔ فراز الرحمان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر عرب امارات شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ہم ان کی مغفرت اور بلندی درجات اور آخرت میں اعلی مقام کے لئے دعا گو ہیں ۔
