تازہ ترین
پاکستان بزنس گروپ کا بجٹ پر مباحثہ،عمران خان اداروں پر تنقید کر کے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، بلاول بھٹوملک میں سونا مہنگا ہوگیاقومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دیدیکراچی ائیر پورٹ کے برقی زینوں کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیاآئندہ مالی سال کا فنانس بل: موبائل فون مزید مہنگے ہوگئےاساتذہ کی کمی کے باعث گیارہ ہزار اسکولوں کا بند ہونا شرمناک عمل ہے۔ محمدعظیم صدیقیروپےکی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیاکراچی میں سی این جی تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلانذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاطویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلبشہباز اور بلاول اہم ملاقات، داخلی و خارجہ معاملات پر تفصیلی بات چیتخیبرپختونخوا: نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادیکراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہبجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ، کراچی میں 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، ہنگامے، فائرنگ، لاٹھی چارج، خاتون جاں بحقکراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکانایف بی آر: رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس کی وصولیکراچی:بجلی بندش کےخلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور پتھراوآئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر ملیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریفپاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

خشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئے

خشک سالی میں گھرے صحرائے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس رہے ہیں۔

چولستان میں تالاب خشک اورکنوؤں کا پانی بھی کڑوا ہوگیا ہے، دور افتادہ علاقے مصری والا میں خواتین اور چھوٹے بچے ٹینکروں کے ذریعے پینےکا پانی آنےکے منتظر ہیں۔

پانی کی قلت سے مویشیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پائپ لائنوں اور ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ترجمان چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چولستان کے علاقے شدید خشک سالی اور ہیٹ ویوکی زد میں ہیں، اب تک 71 بھیڑوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، مویشی مالکان کو معاوضہ دینےکے لیے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چولستان میں بستیوں اور جانوروں کے لیے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارےچولستان میں گرمی میں فوری امدادی سرگرمیاں یقینی بنائیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »