کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پر امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھمکا کھارا در اور میٹھا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔
خبر مزید اپ ڈیٹ کی جارہی ہے