ابوظہبی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے مشہور کاروباری المرشدی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم احمد المرشدی کے خاندان، ان کے بیٹوں اور پوتوں اور تمام المرشدی قبیلے کی جانب سے قبیلہ کے موجودہ سربراہ اور شارجہ کے شاہی خاندان کے سماجی و انسانی وسائل کے متعلق تعلقات عامہ کے سفیر قاسم المرشدی نے متحدہ عرب امارات کے سابق صدر مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی مزار پر حاضری دی اور ان کے روح کے ایثال ثواب کیلئے دعائیں کی.
اس موقع پر انہوں نے ملک کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کی اور ان کو ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی. انہوں نے اس موقع پر کہا کہ المرشدی قبیلہ، امارات شارجہ، صدر مملکت کی حیثیت سے محمد بن زید النہیان کے ساتھ ہے اور شیخ خلیفہ کی وفات پر شدید غمزدہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم النہیان خاندان کہ ملک ترقی کیلئے کی گئی انتھک کوششوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں.
قاسم المرشدی نے مزید کہا کہ ریاست شارجہ اور مرشدي خاندان، امارات کے سربراہوں کے طور پر شیخ محمد بن زید النہیان اور ان سے ہہلے کے انتخاب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملک میں خوشحالی سے پہلے آنیوالی ہر مشکل میں مرشدی خاندان النہیان خاندان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب بھی ساته کھڑا ہے اور اطاعت کرنے کے لئے عزت مآب سے وفاداری کا عہد كرتے ہیں.
