تازہ ترین
پاکستان بزنس گروپ کا بجٹ پر مباحثہ،عمران خان اداروں پر تنقید کر کے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، بلاول بھٹوملک میں سونا مہنگا ہوگیاقومی اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی میں مرحلہ وار 50 روپے اضافےکی منظوری دیدیکراچی ائیر پورٹ کے برقی زینوں کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیاآئندہ مالی سال کا فنانس بل: موبائل فون مزید مہنگے ہوگئےاساتذہ کی کمی کے باعث گیارہ ہزار اسکولوں کا بند ہونا شرمناک عمل ہے۔ محمدعظیم صدیقیروپےکی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیاکراچی میں سی این جی تین دن کیلئے بند کرنے کا اعلانذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاطویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلبشہباز اور بلاول اہم ملاقات، داخلی و خارجہ معاملات پر تفصیلی بات چیتخیبرپختونخوا: نسوار مہنگی ہونے پر شہری نے پولیس میں شکایت درج کرادیکراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہبجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ، کراچی میں 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، ہنگامے، فائرنگ، لاٹھی چارج، خاتون جاں بحقکراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکانایف بی آر: رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس کی وصولیکراچی:بجلی بندش کےخلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور پتھراوآئی ایم ایف سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر ملیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریفپاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت

ابوظہبی(رپورٹ: اعجاز کھوکھر) وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچے اور ابوظہبی کے صدارتی محل میں متحدہ عرب امارات کے نئے منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے فاتحہ کی. تعزیتی میٹنگ میں شاہی فیملی کے ممبران کے علاوہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود بھی موجود تھے.

وزیراعظم شہبازشریف لندن سے واپسی پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے.

اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات تھے جو کہ نئے صدر شیخ محمد بن زید کی قیادت میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، وزیراعظم نے شیخ محمد بن زید النہیان کو یو اے ای کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی. تعزیتی ملاقات کے بعد وزیراعظم پاکستان روانہ ہوگئے.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »