قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزول میں کار حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے جس پر موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شعیب اختر کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیملی ممبرز، دوستوں اور چاہنے والوں سے تعزیت کی
