کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں جس سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں
دھماکا کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے