کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلکس میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر ٹرسٹ کے زیر اہتمام حکومت سندھ محکمہ کھیل ونوجوانان امور اور پاکستان رینجرز سندھ ۔این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 منعقد کیے گئے۔
دو روزہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصؤصی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز جکومت سندھ، اختر عنایت بھرگری نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ خصوصی افراد کے کاموں میں خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہیں اور سندھ کا محکمہ کھیل ونوجوانان امور ہر طرح سے اسپیشل افراد کے کاموں میں پروفیسر اقبال میموریل ویلفئر ٹرسٹ اور لائیو اسپورٹس کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسپیشل اداروں نے ملکر خصوصی افراد کے اسپورٹس ایونٹ کو کامیاب کیا۔ قابل تعریف ہے، اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کی مطابق،اتیھلیٹکس کے ایونٹ میں ویل چئیرر ریس ۔50 میٹر 100 میٹر ریس کے علاوہ ریلے ریس کو شامل کیا گیا تھا دیگر کھیلوں میں آرم ریسلنگ، رسہ کشی، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور بوچی کے مقابلے منعقد کیے گیے۔
مہمان خصوصی نے ایونٹ کی فاتح ٹیم (kvtc) کے وی ٹی سی کو پہلی جبکہ (gvtc) جی وی ٹی سی نے دوسری اور مرکز امید اکیڈمی کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیموں ودیگر کھلایوں اور شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیے۔اس موقع سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئراختر عنایت بھرگری خصوصی بچوں میں گھل مل گئے اور خصوصی بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائی اس موقع پر ایونٹ میں شریک 21 اسپیشل اسکولز کے پرنسپلز اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کی سرپرست مسز فریحہ فہمین مقصود نائب صدر، زیڈ ایچ خرم اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت 700 سے زائد اسپیشل ایتھلیٹ کی بڑی موجود تھی۔