تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

رشی کپور بیٹے رنبیر سے تعلقات کو لے کر اداس کیوں تھے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپور اپنی کامیابی کے عروج پر پہنچنے کے بعد بیٹے رنبیر کپور سے تعلقات کو لے کر اداس کیوں تھے؟

گزشتہ برس رشی کی موت پرستاروں کیلئے صدمے سے کم نہ تھی اور ہر کوئی جانتا ہے کہ ان کی اپنے بیٹے رنبیر کپور سے کتنی قربت تھی۔

رشی کپور کی آخری رسومات میں بھی دیکھا گیا تھا کہ رنبیرکپور کتنے رنجیدہ تھے۔ رشی کپور اب ہم میں نہیں لیکن ان کی شخصیت اور برتاؤ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

بالی وڈ اداکار رشی کپور فلم ‘ڈی ڈے’ میں انڈر ورلڈ ڈان کے کردار میں نظر آئے جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔

فلم کی کامیابی پر 2013 میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران رشی کپور نے اپنے بیٹے سے تعلقات سے متعلق انکشاف میں اداسی کا سبب بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم دوست نہیں ہیں، ہمارے درمیان ایک شیشے کی دیوار قائم ہے جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کو دیکھ تو سکتے ہیں لیکن ایک دوسرے تک رسائی ممکن نہیں، میرا بھی اپنے والد سے کچھ ایسا ہی تعلق تھا۔‘

رشی کپور نے بتایا تھا کہ ’کبھی سوچتا ہوں فاصلہ ختم کردیا جائے لیکن پھر احساس ہوتا ہے کہ ہمیں باپ بیٹے کا رشتہ برقرار رکھنا چاہیے۔ میں اپنے بیٹے سے ضرورت سے زیادہ بے تکلف نہیں ہوں۔ ہم ایک دوسرے کے ہمراہ اچھا وقت گزارتے ہیں، ضرورت کے تحت مشورہ بھی کرتے ہیں لیکن یقینی طور پر رنبیر کی نظروں میں باپ کی شرم ہے۔‘

رشی کپور سے ایک سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے بیٹے سے بے تکلفی کی خواہش رکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کبھی دل کرتا ہے ہاں بلکل لیکن پھر سوچتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ باپ بیٹے کے درمیان احترام کا رشتہ ہونا چاہیے جس کیلئے فاصلہ قائم رکھنا ضروری ہے، مجھے اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت ہے اور فاصلہ قائم رکھنے سے میری محبت میں کمی واقع نہیں ہوگی۔

اپنے بیٹے رنبیر سے متعلق رشی کپور نے بتایا کہ میں خود کو رنبیر میں دیکھتا ہوں وہ ہرگز میری کاپی نہیں کرتا اس کا اپنا ہی منفرد انداز ہے جس پر اس نے بہت کام کیا ہے، میں نہیں چاہتا کے بیٹے کے معاملات پر اثر اندازہوں، رنبیر اپنے فیصلے خود کرنا جانتا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »