کراچی: تائیکوانڈو کراچی کے زہراہتمام کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا اور افتتاع تقریب کے مہمان خصوصی H.E کوریا کے قونصل جنرل نے کراچی اوپن چیمپئن شپ کا افتتاع ربن کٹ کر کیا۔ کراچی، حیدرآباد، بے نظیر آباد، سکھر اور میرپوخاص کی 14 ٹیموں کے 350 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل جنوبی کوریا تھے اور ان کے ساتھ عیسیٰ لیبارٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ریحان ہاشمی، کامران قریشی، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی اور دیگر کئی معززین بھی موجود تھے۔
خلدون راجہ، سیکریٹری تائیکوانڈو کراچی نے ڈاکٹر فرحان عیسی کو گلدستہ پیش کیا جبکہ محمّد فراز عثمان تائیکوانڈو کراچی کے صدر نے گلدستہ پیش کرکے کونسل جنرل کا استقبال کیا۔ آخر میں آرگنائزنگ ٹیم نے قونصل جنرل کوریا، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور ریحان ہاشمی کو تقریب کا سووینئر پیش کیا۔
