تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

شارجہ: تین روزہ دوستی کرکٹ کپ یو اے ای کا انعقاد

شارجہ، ( رپورٹ اعجاز کھوکھر) تین روزہ دوستی کرکٹ کپ یو اے ای کا انعقاد شارجہ میں کیا گیا، جس میں پاکستان لیجنڈز الیون، انڈیا لیجنڈز الیون، انڈیا شوبز الیون اور ورلڈ لیجنڈز الیون کہ ٹیموں نے شرکت کی.

دوستی کپ کا فائنل پاکستان لیجنڈز اور ورلڈ لیجنڈز کے درمیاں ہوا جو کہ پاکستان لیجنڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ۱۴ رنز سے جیت لیا. پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین عمران نذیر کی کپتانی میں پاکستان لیجنڈز نے اس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ ۱۰ اوورز میں ۵ وکٹ کے نقصان پہ ۱۳۳ رنز بنا کر ورلڈ لیجنڈز کو ۱۳۴ رنز کا ٹارگٹ دیا، لیکن ورلڈ لیجنڈز تلکے رتنے دلیشان اور فل مسٹرڈ کی شاندار بیٹنگ کے باوجود مقررہ اوورز میں ۱۱۹ رنز بنا سکی, ان کے ۴ بیٹسمین آئوٹ ہوئے.

محمد سمیع نے ۲ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے. آخر میں شاندار تقریب میں شارجہ کے سابق وزیر کھیل شیخ فیصل بن خالد ال قاسمی نے فاتح ٹیم کے کپتان عمران نذیر کو ٹرافی پیش کی. اس موقع پر حکمران فیملی کے شیخ عبدالرحمان البحر، شاہی آفس کے اور المرشدی گروپ کے چیئرمین قاسم المرشدی، انڈین کرکٹ کی اہم شخصیت امین پٹھان، آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ حزیفہ خان، سری لنکا کے سابق چیف آف دی آرمی اسٹاف مہیش سنانئیکے، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز راس الخیمہ چیمبر آف کامرس عارفہ صالح، انجنیئر عالیہ الکندی، ڈاکٹر بو عبداللہ، بزنس مین کمار گوراو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »