دبئی( رپورٹ: اعجاز کھوکھر) دبئی میں ۲۶ مارچ ۲۰۲۲، سے شروع ہونیوالے گھوڑوں کے عالمی کپ کی دوڑ کے سلسلے میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں.
اس سلسلے میں گھوڑا سواری صنعت سے تعلق رکھنے والے ۷۰۰ سو کھلاڑی(جاکیز) نے ۲۵۰ سے زائد اسطبل سمیت، ۳۵۰ خریدار اور ۷۵ سے زائد سپلائیرز، گھوڑوں کی پالنا کرنے والے، ٹیکنالوجی پارٹنرز اور پروفیشنلز کی بڑے پیمانے پر دو روزہ نمائش دبئی کے عالمی ریس کورس کلب میدان میں شروع ہوگئی ہے، نمائش کا افتتاح چیئرمین دبئی ریسنگ کلب شیخ راشد بن دلموک نے ربن کاٹ کر کیا. اس موقع پر شیخ راشد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ۶ ماہ کی ان تھک محنتوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، اور اس کا اصل رنگ ۲۶ مارچ کو گھوڑوں کے عالمی کپ ریسنگ سے شروع ہوگا، جس کا افتتاح یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم ایکسیلنسی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کریں گے. انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پوری دنیا سے گھوڑوں کے عالمی کھلاڑی(جاکیز) اپنے پسندیدہ گھوڑوں کے ساتھ شرکت کریں گے، اور اس سال بھی شیخ محمد کا گھوڑا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے. ورلڈ کپ کی ٹکٹس آن لائین فروخت ہونا شروع ہو چکی ہیں.