تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

پی پی کا عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، بلاول

کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔ ان خیالات کا اظھار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی ھاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور نثار کھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور لانگ مارچ میں لاکھوں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے 27 فروری کو مزار قائد کراچی سےاس نااھل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلینگے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے اس پی ٹی آئی کی نااھل حکومت کو بے نقاب کرکے گھر بھیجے گی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کے اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کے پارٹی کارکنان و رھنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پہر کوئی ھمیں نہیں ھرا سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے پیپلز پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کے ملک میں زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کیجانب سے کسانوں کے ساتھ یکجھتی کے لیے 21 جنوری اور 24 جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ ہوگا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے 27 فروری سے مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کا اگلا پڑاؤ پنجاب بارڈر کمون شھید پر ہوگا جس کے بعد مارچ لاھور اور اسلام آباد پہنچے گا اور ھم ھر مقطبہ فکر سے وابسطہ افراد کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ملک اس لئے نہیں بنایا گیا تھا کے عوام خود کو جلائے۔ ریاست کا کام عوام کو رلیف دینا ہے جو حکومت عوام کو رلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کو انجنیئرڈ انتخابات کے ذریعے وفاق میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کی سازش کی گئی تھی۔ آر ٹی ایس کا نظام فیل کرکے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا اب وی ایم مشین یا کسی اور سازش کے ذریعے انتخابات پر ڈاکے نہیں ڈالنے دینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عوام پر عذاب کی طرح مسلط اس پی ٹی آئی حکومت کو عوامی طاقت سے گھر بھیجنے پر مجبور کرینگے۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت 340 ارب روپے کی ٹیکس عوام پر لگا کر عوام کا خون چوسنا چاہتی ہے۔وفاقی حکومت ھر محاذ پر ناکام ثابت ہوچکی ہے یوریا کی سرکاری رقم 17 سو روپے ہے مگر آبادگار اور کسانوں کو مارکیٹ سے 32 سو روپے میں بھی یوریا کھاد نہیں مل رہی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے عوام اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالنا ضروری ہے۔ لاکھوں عوام اسلام آباد پہنچ کر عوام سے زیادتیوں کا حساب اس وفاقی حکومت سے لینگے۔پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عوام اس حکومت کی مھنگائی بے روزگاری، ٹیکسز کی بھرمار سے بے زار ہوچکی ہے ھر ماہ بجلی مھنگی کرکے عوام پر بم گرایا جا رہا ہے۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کے یوریا کھاد کے بحران سے گندم کی فصل بھت کم ہوگی جس سے ایک اور بحران جنم لے گا۔ انہوں نے کہا کے اس حکومت نے ایسے حالات پیدا کرکے خود عوام کو لانگ مارچ پر مجبور کردیا ہے مارچ میں خواتین بھی بھرپور شرکت کرینگی۔ فریال تالپور نے کہا کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں سے 30 جنوری تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کے پی ٹی آئی ملک سے غریب مٹاو کی ایجنڈا پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس کو صوبائی وزیر اطلاعات وصدر پی پی پی کراچی ڈویژن سعید غنی نے بلدیاتی قانون پر بریفنگ دی اور کہا کے بلدیاتی قانون پر احتجاج کرنی والی جماعتوں کو یہ خوف ہے کے پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اپنا میئر لائے گی اس لئے احتجاج کرکے تماشہ کیا جا رہا ہے سعید غنی نے کہا کے یہ لوگ احتجاج کرتے رہیں آمر پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام واپس نہیں آئے گا۔اجلاس میں سرفراز راجڑ، وقار مھدی، عاجز دھامراہ، سید ناصر شاہ، سعید غنی، سسئی پلیجو ،نعمان شیخ، لال چند اکرانی، سمیت ایم پی ایز ڈویژنل و ضلعی صدور و ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »