تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کی زیر صدارت صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس

2022 کے لئے ایکریڈیشن کارڈز کے اجرا کی پالیسی کی منظوری ، ریجنل ڈائریکٹرز اور سینئر صحافیوں کی شرکت
کراچی جنوری 13: صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ اطلاعات کے ڈویژ نل ڈائریکٹرز اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2022 کے لئے ایکریڈیشن کارڈز کے اجراءکی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈویژنل دفاتر اور صدر دفتر سے جاری ہونے والے کارڈز کی تفصیل بتائی گئی۔ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان نے کہا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی ہدایات کے تحت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے سر گرم عمل ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید توجہ سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں اور صوبائی حکومت کے درمیان ایک رابطہ کا کردار ادا کرتا ہے جس سے نہ صرف صحافیوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود کے حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر میں بھی مدد ملتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکریڈیشن کارڈز کے اجرا کے لئے متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹر نیوزیا ایڈیٹر کی تصدیق لازمی ہوگی ، جبکہ کسی ادارے کو چھوڑنے پر متعلقہ صحافی کو کارڈ واپس کرکے نئے سرے سے درخواست دینا ہوگی۔ اجلاس میں صحافتی ذمہ داریوں سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی ایکریڈیشن پالیسی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ 2022کے لئے ایکریڈیشن فارم پیر 17جنوری سے جاری کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹر حیدر آباد سوائی خان چھلگڑی ، ڈائریکٹر میرپور خاص حزب اللہ میمن ، ڈائریکٹر سکھر جھانگیر ابڑو ، ڈائریکٹر لاڑکانہ ظفر خان ، ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد عباس گوراہو ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سینئر صحافی طاہر حسن خان ، ضیاءقریشی ، عابد حسین ، قاضی حسن تاج، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے صدر جمیل بیگ اور کیمرا مین ایسوسی ایشن کے صد ر محمد صدیق سنگھارنے بھی شرکت کی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »