تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نااہل سلیکیٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرے گی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن موجودہ نااہل اور نالائق سلیکیٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور گیس کے بحران کے خلاف ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 27 فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام اس لانگ مارچ میں شریک ہوں گے اور اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنی کیمپ آفس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نائب صدر مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ محسود، سیکرٹری اطلاعات کراچی شہلا رضا، ذوالفقار قائمخانی، ڈپٹی سیکٹری اطلاعات آصف خان، شکیل چوہدری، فنانس سیکرٹری خالد لطیف، عابد ستی، نوید بھٹی، شاہینہ شیر علی،  ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر مسرور احسن، ساجد جوکھیو، تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹریز، پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز اقلیتی ونگ سمیت تمام دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے موجودہ نااہل اور نالائق حکومت اور ان کی ناقص معاشی پالیسی کے باعث مہنگائی، بیروزگاری، گیس کے بحران پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ان مظاہرے کے سلسلے کو مزید بڑھایا جارہا ہے اور اب کراچی ڈویژن تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دے گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کی نالائقیوں نے اس ملک کے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مہنگائی نے اس ملک کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا بھی نہ ممکن ہوچکا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ گیس پیدا کرنے والا بڑا صوبہ ہے اور حالت یہ ہے کہ یہاں کی صنعتوں کو تو کجا رہائشیوں کو بھی کھانا پکانے کے لئے گیس میسر نہیں ہے۔ اجلاس میں 27 فروری سے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں 5 مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو لانگ مارچ کی تیاریوں اور کراچی سے اسلام آباد تک کے تمام امور کی نگرانی کریں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی بھر میں تشہری مہم کا بھی آغاز جلد ہی کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ، سٹی، یوسی اور وارڈز کی سطح پر عوام میں آگاہی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »