تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

جماعت اسلامی گورگھ ہل کی ترقی سمیت سندھ کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں

جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، مری سانحہ اور سندھ میں کھاد کے بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کو عیاں کرکے رکھ دیا ہے۔

عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور ریاست مدینہ طرز حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ محمد حسین محنتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 11جنوری2022جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، مری سانحہ اور سندھ میں کھاد کے بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کو عیاں کرکے رکھ دیا ہے، عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور ریاست مدینہ طرز حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی گورگھ ہل کی ترقی سمیت سندھ کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ امیر صوبہ نے مرکھ پور محلے میں قائم الخدمت میڈیکل سینٹر اور طالبات کے مدرسہ جامعہ المحصنات کا دورہ بھی کیا جبکہ حلقہ خواتین کے اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں دعوتی،تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، امیر ضلع دادو مولانا واحد بخش ببر ،جنرل سیکریٹری محمد موسیٰ،پروفیسرعلی اصغر،جے آئی یوتھ اور الخدمت کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ امیر صوبہ نے دادو پریس کلب کا دورہ کیا پریس کلب کے صدر صابر حسین بھنڈ نے استقبال کیا۔ قبل ازیں امیر صوبہ محمد حسین محنتی کا سہیون شریف پہنچنے پر مقامی امیر عبدالغنی بزدار کی قیادت میں استقبال اور موٹر سائیکل وکاروں کے جلوس میں گوٹھ بنگل خان بزدار لایاگیا، جہاں پر امیر صوبہ کو مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی ۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی وعالمگیر تحریک ہے، ہم لوگوں کی دنیا کے ساتھ آخرت بھی ٹھیک کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »