تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

طالب علم کو کورونا ویکسین لگانے والی سائنس ٹیچر گرفتار

امریکا میں ایک خاتون ٹیچرکو اپنے 17 سالہ طالب علم کو کورونا ویکسین لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک اسکول میں 54 سالہ سائنس ٹیچر کو اپنے طالب علم کو ویکسین لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس میڈیکل کے حوالے سے نہ تو کوئی سرٹیفکیٹ یا ڈگری تھی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تربیت لے رکھی تھی۔

ویکسین لگانے کی ویڈیو بھی امریکی میڈیا میں گردش کر رہی ہے جس میں خاتون کہہ رہی ہیں کہ امید ہے تم جلد ٹھیک ہوجاؤ گے جب کہ طالب علم کہہ رہا ہےکہ یہ لیں ، گھر پہ ہی ویکسین لگ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اسکول میں بائیولوجی پڑھاتی ہیں اور انہوں نے اپنےگھر پہ ویکسین لگانے کے لیے طالب علم کے والدین کی رضامندی بھی حاصل نہیں کی تھی تاہم کہا جارہا ہےکہ طالب علم خود چاہتا تھا کہ اسے کورونا کی ویکسین لگائی جائے۔

پولیس تفتیش کررہی ہےکہ خاتون کے پاس ویکسین لگانے کے لیے ڈوز کہاں سے آئی اور وہ کون سی ویکسین تھی، کیونکہ امریکا میں 18 سال سےکم عمر افراد کے لیے صرف فائزر کی کورونا ویکسین منظور کی گئی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »