تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

آئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے مبارکپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط ملک و قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروے رکھنے کے مترادف ہے۔

مہنگائی کا طوفان اور ڈالر کی اونچی اڑان اس کا ٹیلر ہے۔ منی بجٹ کو ایک لعنت قراردینے والی پی ٹی آئی عالمی اداروں کی فرمائش پر اسی لعنت کو ایک بارپھر عوام پر مسلط کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔احتساب و انصاف کے دعویداروں نے آٹا و چینی مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔تبدیلی کا نعرہ تباہی ثابت ہوا ہے۔ امن و سلامتی اور خوشحالی سمیت مسائل سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام و دیانتدار قیادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گذشتہ 13 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے یہاں کے عوام نے ہمیشہ انہیں اقتدار میں پہنچایا مگر بدلے میں بھوک و افلاس کرپشن اور عوام دشمن بلدیاتی نظام دیا ہے۔ جس کی وجہ سندھ کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ سانحہ کی سخت مذمت اور تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دی جائے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم کرکے عوام کو اس کافائدہ نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نے بھی قیمتیں کم کردی ہیں کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اضافہ کے اثرات ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیائے خورونوش پر بھی پڑتے ہیں جس سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔صوبائی امیر نے کہاکہ سودی نظام معیشت سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

قبل ازیں انہوں نے حسان پبلک اسکول میں منعقدہ اجتماع ارکان سے خطاب کیا۔جس میں ضلع بھر سے ارکان جماعت شریک تھے۔ صوبائی امیر نے ذمے داران کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور تیاریوں کی ہدایت کی۔ اس موقع پر امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری ، مقامی امیر عبدالستار بھٹو، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا، استاد نواب مہر ودیگر رہنما بھی ساتھ موجود تھے۔ قبل ازیں اجتماع ارکان سے صوبائی نائب امراء ممتازحسین سہتو، حافظ نصراللہ چنا، قیم کاشف سعید شیخ، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی نے بھی خطاب کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »