تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

اسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

چنیوٹ: اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا ہے کہ عمران جعفر آبائی گاؤں بڑا لنگرانہ میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کا اپنے چچازاد بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او چنیوٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو واقعے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »