تازہ ترین
پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاککرشمہ یا کورونا ویکسین کا کمال؟ معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

ملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچ

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ کی ٹنڈوآدم آمد، ٹنڈوآدم میں انہوں نے عبدالعزیزغوری مرحوم کے فرزندان سے انکے گھر غوری ہاؤس پر تعزیت کی۔

بعد ازاں احمد پیلس میں منعقدہ تقریب بیاد عبدالعزیز غوری سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالعزیزغوری مرحوم سراپا جماعت اسلامی اور سید مودودی کے لٹریچر کا چلتا پھرتا نمونہ تھے،مرحوم نے ساری زندگی دعوت حق کیلئے کام کرتے گذاری۔ کئی بار پابند سلاسل بھی ہوئے، آج جس طرح اس پروگرام میں لوگوں کی شرکت ہے وہ ثابت کررہی ہے کہ وہ واقعی ایک ہر دلعزیز شخصیت تھے، وہ ناصرف جماعت اسلامی بلکہ ہر حلقہ اور ہر طبقہ کی نمائندگی کرتے تھے، وہ زندگی کے آخری لمحہ تک دعوت دین کا کام کرتے رہے،لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ ملکی سطح پر ایسی شخصیات کا خلا ہے، ملک میں ایمان دار طبقہ حکومتی ایوانوں سے دور ہے، الیکٹیبلز کی سیاست ہے، سیاستدانوں کی کوشش ہے کہ اس پارٹی سے الیکشن لڑیں جو جیت رہے ہو،اسی بنا پر ہماری سیاست زوال پذیر ہے، ہمیں اس ملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ انکی اولاد، بھتیجے ،انکے خاندان کے لوگ، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں سب اس مشن سے جڑے پڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انکی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں انکا مشن اسی طرح جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

تقریب میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی قیادت، ضلع سانگھڑ، حیدرآباد کراچی، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور ملک بھرکی سیاسی، سماجی، مذہی شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی، اساتذہ، ایجوکیشن افسران، شعرائے کرام، طلباء ،تاجروں، مزدوروں، غوری برادری و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہلیان ضلع سانگھڑ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے قائد اپنے محسن کو خراج تحسین پیش کیا

قبل ازیں امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، عبدالرزاق خان، مشتاق احمد خان، طارق عزیز غوری، عمران عزیز غوری، شاہجہان جونیجو،انور خان مری، حبیب اللہ خان مری، نیاز مری، ڈاکٹر قمبر مری، قلندر بخش ڈیرو، جاوید شورو، تاج محمد وریاھ، امام بخش بلوچ، عبدالله خان خٹک، محمد علی شیخ، اقبال بھٹی،مولاناعثمان سموں، سلطان خاصخیلی، مولانا عرفان لسکانی،انور علی عباسی، ڈاکٹر حمید غوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ،ارشاد ظفر بخاری، علامہ راشد مدنی،میاں محمد ناظم، غلام مصطفی تبسم، ایان غوری، فارس احمد غوری، حیدر فاروق غوری نے اپنے خطابات میں کہا کہ عبدالعزیزغوری مرحوم ایک کرادر ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا، مرحوم نے پوری زندگی کلمہ حق بلند کیا، مظلوموں کی داد رسی کی، ظالم کو سرعام للکارا، حق و انصاف کا علم بلند کیا، ناانصافی، زیادتی،منشیات، جوا،کرپشن، بدامنی، جرائم، بدامنی، ظلم وستم کے خلاف جہاد کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں مجاہدانہ زندگی گزاری وہ ساری زندگی نا بکے، ناجھکے، ناڈرے ،نا دبے، نصف صدی سے زائد ڈنکے کی چوٹ پر حق گوئی کی، عوام کی خدمت بھی کی ان کے دکھ درد کے ساتھی رہے، ہجرت کا تمغہ سجایا، اسیرِ ختم نبوت کا اعزاز ملا، جیلیں کاٹیں مگر ان کے پایہ ثبات میں لغزش نہیں آئی۔شعرائے کرام، اختر سعیدی، ظفر بخاری، عقیل شاکر نے عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ کی شان میں کلام پیش کیے

مقررین نے غوری فرزندان عبدالعزیزغوری کو اس عظیم الشان پروگرام منعقد کرنے اور والد کے مشن کو جاری رکھنے پرمبارکباد پیش کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام میں فرزندانِ ایڈوکیٹ فیصل عزیز غوری، ایڈوکیٹ کامران عزیز غوری، پروفیسر احمد جبران غوری،احسن غوری، حسسان غوری ،حسن غوری، صفیان غوری ،سلمان غوری، علی غوری، حاشر غوری دوست احباب نے دن رات محنت کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتظامات کو سنبھالا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »