تازہ ترین
کراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنیلتا منگیشکر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج، ڈاکٹروں کی دعا کی اپیلحکومت چھوٹے کاروبار کیلئے لیز پر زمین فراہم کرے گی، وزیراعظم کا اعلاناندرون ملک سفر پرپاکستانیوں کا گھیرا تنگ، فضائی ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج ہوگاپی ٹی آئی حکومت کے دعووں کے برعکس مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہےکراچی: ایف آئی اےکی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمدڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیاکراچی میں بھی گدھوں کے گوشت کے استعمال کا خدشہنسلہ ٹاور کیس: بلڈرز نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لیکورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیاں نافذ کردیںشاہ رخ جتوئی کا اسپتال میں رہنےکا معاملہ، بلاول نے سندھ حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیاممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاکابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری، 20 افراد ہلاک

لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کاکہیں کوئی وجود نظر نہیں آتا۔

حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے۔ بیرون ملک بسنے والےپاکستانی ملک میں ہونے والے واقعات سے ہر روز شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطنپاکستانی کو افسردہ کر دیا۔ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی بھی شہری کو حق حاصل نہیں کہقانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔ ملک کی جگ ہنسائی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ قوم پر مسلط ظالماشرافیہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ہمیں مل کر ان سے نجاتحاصل کرنا ہو گی۔ سوا تین سال گزر گئے، ملک ہیجانی کیفیت میں ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام پرعرصہئ حیات تنگ ہو چکا ہے۔ قرضوں کا پہاڑ اور سود پر بینکاری ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، مگرحکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا۔ تینوںبڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کےنفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔ کارکن دین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد نے تمام شعبوںمیں بہترین کارکردگی دکھائی اور ملک و ملت کی خدمت کی۔ عوام آزمائے ہوئے جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کر کےجماعت اسلامی کو موقع دے۔ لوگ جان لیں کہ ظلم پر خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان کیسلامتی اور عوام کی خوشحالی اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ سے ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےپشاور میں سابق ایم پی اے اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور جاویدمہمند کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنسسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اورجماعت اسلامی کے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں، اللہ تعالیٰ ہمارا حامیومددگار ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان کوعظیم اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اہلیت اور ویژن سے خالیلوگ قوم پر مسلط ہیں۔ کئی دہائیوں سے جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں نے عوام کی گردنوں پر پاؤں رکھاہوا ہے اور ملک کے ریسورسز کی لوٹ مار جار ی ہے۔ اب تک اربوں ڈالر قرضہ لیا گیا، مگر اس رقم کا کچھ پتا نہیں کہکہاں خرچ ہوئی۔ عوام تمام ملکی قرضوں کا آڈٹ چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے قومی بینکوں سے اربوں روپے قرضے معافکرائے، ان کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔ پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں شامل تمام لوگوں کا بے لاگ احتساب چاہتے ہیں،سپریم کورٹ جماعت اسلامی کی درخواست پر ایکشن لے۔ گوادر سے لے کر چترال تک لوگ بنیادی ضروریات زندگی کوترس رہے ہیں اور حکمران بیرون ملک محلات تعمیر کر رہے ہیں۔ پاکستانی مزدور باہر کے ملکوں میں محنت کر کے رقمپاکستان بھیجتے ہیں، ہمارے حکمرانوں کی ٹیکس چوری اور لوٹ مار کی دولت سے آف شور کمپنیاں بن رہی ہیں، اسسے بڑھ کر اور شرمندگی کیاہو گی؟ ظالم اشرافیہ بے حس اور اپنے مفادات کے اسیر ہیں، انھیں قوم کی محرومیوں اورمایوسیوں سے کوئی غرض نہیں۔ گوادر کے عوام کئی ہفتوں سے اپنے حقوق کے لیے سڑک پر بیٹھے ہیں۔ کراچی میںلاکھوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ ترین بن چکا ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ایک اسلامی فلاحی معاشرہ کی تشکیل عوام کے تمام مسائل کا حل ہے۔ پی ٹی آئی نے ریاستمدینہ کے دعوے کر کے الٹ اقدامات کیے۔ جماعت اسلامی کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ریاست مدینہ کا ماڈل نافذ کریںگے۔ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔ غریبوں اور امیروں کے بچے ایک ہی سکول سےتعلیم حاصل کریں۔ ہماری منزل ہے کہ ملک کے تعلیمی نظام کو جدید ترین اور اسلامی اصولوں کے تابع بنایا جائے۔جماعت اسلامی ایک ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے جس میں فرقہ واریت اور لاقانونیت کا تصور تک نہ ہو۔ تمامشہریوں سے برابری کا سلوک ہو اور ہر کسی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ہم تھانوں اور پولیس کلچر میںریفارمز لائیں گے اورپاکستان کی معیشت کو سود پاک کریں گے۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ سے اقتدار میں آ کرملککے وسائل کو قوم کی فلاح پر خرچ کرے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »